ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جناح کے تعلق سے تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہئے:اکھلیش یادو

جناح کے تعلق سے تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہئے:اکھلیش یادو

Sun, 07 Nov 2021 12:39:34    S.O. News Service

لکھنؤ،7؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)کچھ دن پہلے ہردوئی پہنچے اکھلیش یادو جناح کے بیان سے زعفرانی لیڈران کے نشانے پر ہیں۔ تاہم اکھلیش یادو اب بھی اپنے بیان پر قائم ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بھائی دوج پر کہا، میں سیاق و سباق کی وضاحت کیوں کروں؟ میں چاہتا ہوں کہ لوگ دوبارہ تاریخ کی کتابیں پڑھیں۔ یوپی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو 2022 میں اسمبلی انتخابات نہیں لڑنا چاہئے،کیونکہ وہ اس بار ہارنے والے ہیں۔

قابل ذکرہے کہ ایس پی سربراہ نے اتوار کو ہردوئی میں ایک تقریر میں کہا تھا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل، مہاتما گاندھی، جواہر لعل نہرو اور (محمد علی) جناح نے ایک ہی انسٹی ٹیوٹ سے تعلیم حاصل کی اور بیرسٹر بنے اور ہندوستان کی آزادی کی جنگ لڑی۔


Share: